پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن کی  تین پرانی گاڑیوں کی رپیئرنگ کا کام مکمل،گاڑیاں پوسٹوں کے حوالے کر دی گئیں۔

130

ملتان ،10 اگست  ( اے پی پی):  کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان ( ستارہ امتیاز) ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں زبیدہ پروین ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن نے  پٹرولنگ پوسٹ 163EBضلع پاکپتن کی گاڑی نمبریmng/157،  پٹرولنگ پوسٹ 64/4R ضلع ساہیوال کی گاڑی نمبری mng/135 اور پٹرولنگ پوسٹ سورو موڑ کی گاڑی نمبری mng/162   کی موجودہ حالات کے مطابق کاسمیٹک اپ گریڈیشن اور انجن اورہالنگ  کرکے بلکل نئی وخوب صورت  اور پٹرولنگ کے حوالے سے بہتربناکر پٹرولنگ پوسٹوں کے حوالے کیا جارہا ہے  ۔نوید انجم si ایم ٹی او  پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی پنجاب کے حکم پر زبیدہ پروین ایس پی ملتان ریجن نے  پہلے مرحلے میں چھ پرانی گاڑیاں کی کاسمیٹک اپ گریڈیشن اور مرمت کرکے بطور ماڈل گاڑیاں تیار کی گئی تھیں ،دوسرے مرحلے میں بھی چھ گاڑیاں تیار کی گئی تھیں۔پٹرولنگ گاڑیاں 24 گھنٹے ہائی ویز روڈ پر گشت کرتی ہیں۔گاڑیاں پرانی اور نکارہ ہو جانے کی وجہ سے ہائی ویز پر گشت متاثر ہو رہی تھی۔ پٹرولنگ گاڑیاں کو نئی اور خوبصورت بنانے سے  پٹرولنگ افسران وملازمان کا مورال بلند ہونے کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی امیج بہتر ہو رہا ہےکیونکہ ہائی ویز روڈ پر پٹرولنگ پولیس فرسٹ ریسپاونڈر کے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ موجودہ وسائل میں پرانی گاڑیوں کو بلکل نیا اور خوبصورت بنا دینا ایک منفرد اور قابل تعریف اقدام ہے۔

کاشف/فاروق