سکھر : ڈپٹی کمشنر کا گھنٹہ گھر ،مینارہ روڈ، شکار پور روڈ  کا دورہ،  محرم  الحرام کے  جلوسوں  کے  انتظامات کا   جائزہ   لیا

111

سکھر،29اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور نے ایس ایس پی سکھر ،آرمی افسران، میونسپل افسران، محکمہ صحت ،پبلک ہیلتھ سمیت دیگر افسران کے ہمراہ 10 محرم الحرم مرکزی جلوس کے حوالے سے گھنٹہ گھر ،مینارہ روڈ، شکار پور روڈ کا دورہ کیا ہے   جہاں ڈپٹی کمشنر نے افسران کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے سہولیات و مسائل کے متعلق پوچھا جس پر مرکزی امام بارگاہ و 10 محرم الحرم کے مرکزی جلوس کے منتظمین نے ضلع انتظامیہ کے تمام تر انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 ڈی سی  رانا عدیل کا کہنا تھا 10 محرم الحرم پر محکمہ ہیلتھ کی جانب سے 14 سے زائد ایمبولینسز فراہم کی گئیں ہیں جبکہ جلوس کی گزرگاہوں پر لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ میں بھی عزادران کے لئے تمام ادویات بھی موجود ہونگی ۔ سول اسپتال،انور پراچہ اسپتال میں بھی ایمرجنسی کی صورت میں تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کئے گئے۔

اس کے علاوہ  سکھر پولیس،رینجرز اور آرمی کی جانب سے جلوس کی سیکورٹی کے لئے بہترین سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ۔ 23 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے جلوس کی مانیٹرنگ کرینگے تاکہ کوءبھی غیر قانی سرگرمی اور نا خوشگوار واقع پیش نہ آئے اور سیپکو کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں مجالس عزا ءاور جلوس کے ایریا میں مکمل طور پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

 ڈی سکھر نے تمام ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دران کو ہدایات دی کہ محرم الحرم میں کسی بھی غفلت یالا پرواہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔