شجاع آباد، 29 اگست (اے پی پی ): ریسکیو 1122 کی جانب سے خواتین ٹائیگر فورس کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کروائی گئی،ٹریننگ میں حادثات سے نمٹنے کیلئے طریقے بتائے گئے جبکہ ٹریننگ میں ٹائیگر فورس کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ریسکیو انچارج آفتاب ملک نے کہا کہ ہمارے ملک میں دہشت گردی سے اتنی اموات نہیں ہوتی جتنی حادثات سے ہوتی ہیں۔حادثات کی صورت بہترین حکمت عملی سے زیادہ نقصان سے بچنے کے لیے ٹریننگ ضروری ہے،ہمارے پیارے نبیﷺ کا پیغام ہے جس نے کسی ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔











