مظفرگڑھ؛ جھنگ روڈ پر ایل پی  جی   گیس سے بھرا ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا

158

مظفرگڑھ،06اگست(اے پی پی ): جھنگ روڈ پر ہیڈ محمد والا کے قریب کوئٹہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے   ایل پی  جی   گیس سے بھرا ٹینکر بے قابو ہو کر روڈ سے اترتے ہوئے الٹ گیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس ٹینکر ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر سڑک سے اترتے ہوئے الٹا ،گیس  ٹینکر میں 40 ٹن LPG گیس  موجود ہے ، حادثے میں گیس ٹینکر کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔

 اطلاع ملنے پرریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس، فائر وہیکل نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر پورے علاقے کو کارڈن آف کرتے ہو ئے ریسکیو آپریشن شروع کیا  جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

اے پی پی /شبر حسن نقوی /حامد