ملتان ، 29 اگست(اے پی پی ): ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب زاہد اختر زماں نے ممتاز آباد کا دورہ کیا ،کمشنر شان الحق،آر پی او وسیم سیال ،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک،سی پی او حسن رضا خان بھی ہمراہ تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب زاہد اختر زماں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں برداشت صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو بہترین انتظامات پر شاباش دی ۔
کمشنر شان الحق نے کہا کہ تمام مجالس و جلوس مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہو رہے ہیں، امن کمیٹی کے اراکین ولائسنسداروں کا مثالی تعاون حاصل ہے، عزاداروں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔
آر پی او وسیم سیال نے کہا کہ ڈویژن بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہیں، ڈویژن میں 14 ہزار سے زائد جوان دیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔











