چاغی: یوم آزادی  کی مرکزی تقریب گورنمنٹ مرکزی ہائی اسکول دالبندین میں منعقد

141

 چاغی ،14 اگست (اے پی پی ): یوم آزادی کی مرکزی تقریب گورنمنٹ مرکزی ہائی اسکول دالبندین میں منعقدہوئی،

جس میں ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان نے پرچم کشائی کی، طلباء نے قومی ترانہ پڑھا اورپولیس کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی۔

اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے مرکزی ہائی اسکول کے ہال میں طلباء نے یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 تقریب میں ڈی پی او زوہیب محسن اور اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی بھی شریک کی ۔