چنیوٹ، 29 اگست(اے پی پی ): چنیوٹ میں اونچے درجے کے سیلاب کے خطرہ کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق اب چنیوٹ سے 245347 کیوسک پانی گزر رہا ہے اور اس میں کمی ہو نا شروع ہو جائیگی۔سیلابی پانی شہر کے بند کے قریب پہنچ گیا ہے اور لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں، سیلاب کاپانی آج سے ضلع جھنگ کی حدود میں گزرنا شروع ہو جائے گا اور تحصیل بھوانہ میں اب پانی کا زرو تیز ہو رہا ہے اور تحصیل انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے۔دریائے چناب کے قریبی علاقوں موضع برج بابل، دھسری،بابو رائے کوٹ امیر شاہ دریائے چناب کے قریبی علاقوں موضع برج بابل اور دیگر نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے اور چاول۔باجرہ،مکئی کی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ ان علاقوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی تھی، نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
دریائے چناب میں اس وقت پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک آرمی لوگوں کو سیلابی ریلے سے بچانے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں خوراک کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہیں، آج رات تک پانی کی سطح نیچے آ جائے گی اور لوگ دوبارہ سے اپنے گھروں میں واپس لوٹ جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے رات فیلڈ سٹاف کے ہمراہ دریائی بند اور نشیبی بستیوں میں بسر کی۔ نشیبی بستیوں اور دریا کے قریب سرکاری سکولوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گی ہے۔مزید براں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوجی دستے بھی چنیوٹ پہنچ گئے ہیں اور دریائے چناب پر نہا نے ، کشتی رانی پر سخت پابندی عائد عائد کر دی گئی ہے۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے عوام سے اپیل کی ہے دریا کے قریب رہنے والے خود کو خطرہ میں نہ ڈالیں اور انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہوں ۔











