یوم  آزادی  ہمیں قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت اور بے مثال قربانیوں کی یاددلاتاہے؛ ڈاکٹر یاسمین راشد

93

لاہور،14اگست(اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں جشن آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرایااور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعاکی۔ صوبائی وزیر صحت نے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا اور منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں آزادملک میں پیداہونے پر فخرہے۔آزادملک میں آزاد سانس لینے پراللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکراداکرتے ہیں۔ہمیں پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہواہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی قدرکرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنی توانایاں خرچ کرنی چاہئیں انھوں نے کہا کہ کورونامریضوں کے علا ج معالجہ کے دوران شہیدہونے والے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹا ف کوسلام پیش کرتے ہیں۔چودہ اگست کا دن ہمیں قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت اورالگ آزاد وطن کی خاطر بے مثال قربانیوں کی یاددلاتاہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ہمیں اس قوم کی تقدیربدل کرقائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کوسچ کردیکھاناہے۔آج ہمیں قومی یکجہتی کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہئے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ شاندارتقریب کے انعقادپرسروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی انتظامیہ کو مبارکباددیتی ہوں۔

 ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب کے آخر میں شہیدہونے والے ڈاکٹرز کے اہل خانہ میں سووینئیرزبھی تقسیم کئے۔