یونیورسٹیوں میں  تمام بھر تیاں میرٹ پر کی جائیں گی : گورنر پنجاب

98

لاہور، 06اگست (اے پی پی):  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے  کہا  ہے کہ یونیورسٹیز میں سب بھر تیاں میرٹ پر کی جائیں،شفافیت اور میرٹ پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 جمعرات کو یہاں  گورنر ہاؤس میں  منعقدہ  اجلاس  کی   صدارت کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے سرکاری یونیورسٹی کے زیر التواء معاملات کاسخت نوٹس لیا،گورنر پنجاب نے 15 ستمبر تک بھرتیوں سمیت زیر التواء تمام معاملات نمٹنے کی ہدایت بھی دی۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں کی سر براہی میں7رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، جس میں پر نسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور بھی شامل ہوں گے  جبکہ محکمہ قانون ،محکمہ ہائر ایجوکیشن کے افسران، وی سی پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وائس چانسلر میرٹ پر آئے ہیں، یونیورسٹیز میں سب بھر تیاں بھی میرٹ پر کی جائیں، جب بھی یونیورسٹیز کو مسائل کا سامنا ہوتا ہے اس سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے۔

گورنر ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں صوبائی وزیر یاسر ہمایوں سمیت دیگر نے شر کت کی۔

اے پی پی /لاہور /قرۃالعین