شجاع آباد،05 ستمبر (اے پی پی ): دریائے چناب میں شجاع آباد کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہے ،تحصیلدار ممتاز جاوید لکھویرا نے ریسکیو1122 کی کشتی پر سیلاب زدہ علاقے کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ علاقے میں کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا ہے اور ناہی مکانات کا کوئی نقصان ہوا ہے ،سیلاب سے صرف فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید پانی کی آمد فلحال متوقع نہیں ہے۔











