صدر مملکت سے نامزد ہائی کمشنرز  سفراء کی  الگ الگ ملاقات

110

اسلام آباد،29 ستمبر(اے پی پی ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے جنوبی افریقہ ، اٹلی ، مصر ، سری لنکا ، عراق ، قطر اور سوئٹزرلینڈ کے  نامزد ہائی کمشنرز  سفراء کی  الگ الگ ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں نامزد سفراء نے منگل کو یہاں  ایوان صدر میں ایک تقریب میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کو اسناد پیش کیں۔

صدر مملکت نے نامزد ہائی کمشنرز سفیروں کو مبارکباد پیش  کی۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ نامزد سفیر پاکستان کے ساتھ اقتصادی ، تجارتی اور سیاسی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے کام کریں ، پاکستان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تمام دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے،پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔

صدر مملکت نے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں سفراء کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اقلیتوں پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اور عالمی برادری کو ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتی گروہوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔