وزیر اعظم عمران خان   کا  کراچی میں بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی، علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان  کا  نوٹس

124

کراچی، 05ستمبر(اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان  سے   وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی وساطت سے غذائی کمی کے شکار بچوں اور ان کے والدین کے وفد نے   ہفتہ  کو  یہاں  ملاقات کی ، والدین نے بچوں کے حوالے سے درپیش علاج کی سہولیات کے فقدان کے بارے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان  نے  کراچی میں بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے نوٹس لے   لیا    اور ہدایت کی کے ان خصوصی بچوں کو ہسپتالوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔

اس ضمن میں فیصل واوڈا کے 165 بچوں کی کفالت لینے پر والدین نے انکا  شکریہ بھی  ادا کیا۔