احمدپورشرقیہ:تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، 15 افراد زخمی

345

احمدپورشرقیہ، 12اکتوبر(اے پی پی): نیشنل ہائی وے چنی گوٹھ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، حادثہ کے نتیجہ میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک  ہے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 حادثہ کا شکار بس  بہاول پور سے کراچی جارہی تھی۔