اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی

65

کوئٹہ 27اکتوبر(اے پی پی): کوئٹہ میں اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ اور سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر عمران گچکی نے کی ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان اسمبلی پر اختتام پذیر ہوئی _ ریلی کے شرکاء نے انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ریلی میں شامل شرکاءنے انڈیا کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے شرکاءنے انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اور ریلی میں شامل شرکاءنے کہا کہ کشمیری مسلمانوں نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا جس پر انڈیا نے 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر کے علاقے سرینگر میں فوج اتار کر کشمیر پر قبضہ کر لیا 5 اگست 2019 کو انڈیا نے آئین میں ترمیم کر کے آئین کے شق آرٹیکل 370 اور 35A کو ختم کر کے کشمیر کو حاصل اس کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا تھا۔ اور کشمیر کے سیاسی رہنماوں کو نظر بند کردیا اور نہتے کشمیری مسلمانوں پر مذید ظلم کے پہاڑ توڑنا شروع کردیئے اور گذشتہ سال سےبھی زائد کا عرصہ سے مسلسل کرفیو میں قید بند کی صعوبتیں گذار رہے ہیں لیکن پھر بھی کشمیری مسلمان پاکستان سے الحاق سے پھیچے نہیں ہٹیں۔