نجی ادارے کے  زیر احتمام میرپوخاص اولڈ کےگاٶں یعقوب جھنجھی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

76

میرپورخاص، 27 اکتوبر ( اے پی پی) :نجی ادارے کے  زیر احتمام میرپوخاص اولڈ کےگاٶں یعقوب جھنجھی میں میڈیکل مفت کیمپ لگایا گیاجس میں لیذیز ڈاکٹر سیتا رام کشن اور امروز گوٸیل مقامی زمیندا حاجی عبدالرحمن جھنجھی بھی موجود تھے۔  کیمپ میں آنے والے 300 مریضوں کا چیکپ کیا گیا جس میں خارش۔کھانسی۔بخار۔الٹی۔ملیریا اور دوسری امراض میں مبتلا افراد کے میڈیکل  ٹسٹ کے  بعد مفت ادویات  بھی دی گئیں۔  اس موقع پر کیمپ لگانے والے نجی ادارے کی انتظامیہ نے اے پی پی کو بتایا کہ  سیلاب سے متاثر غریب مریضوں کی بیماریوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے اور ان علاقوں میں راشن بھی تقسیم کیا  گیا تا کہ غریب متاثر خاندان کی طبی اور مالی  مدد ہو سکے۔