اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس

301

کوئٹہ، 20 اکتوبر (اے پی پی): اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونیوالے سیکیورٹی فورسز اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اجلاس میں اراکین اسمبلی ملک نصیر شاہوانی اور اختر حسین لانگو نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرماکا آغاز ہوتے ہی گیس پریشر کی کمی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےجبکہ پریشر کی کمی کے باوجود صارفین کو بھاری بھرکم بل ادائیگی کیلئےبھیجے جاتے ہیں۔
اراکین اسمبلی نے اجلاس کے دوران عوامی نوعیت کے مسائل کی نشاندہی سے متعلق اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔ بعد ازاں اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 23 اکتوبر بروز جمعہ تک ملتوی کردیا۔