اپوزیشن کا آج بیانیہ کرپشن بچانا ہے: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ

367

لاہور، اکتوبر 10(اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کا آج بیانیہ کرپشن بچانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جلسے ہوتے رہتے ہیں ، تحریکیں چلتی رہتی ہیں۔جو اپنے آپکو پاکستانی کہتا ہے وہ اپنی فوج کے خلاف جلسے جلوس کے لئے نہیں نکلتا۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا ہوں لیکن ان لوگوں کے لئے دعا کریں جو بھٹکے ہوئے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جنھوں نے سالوں حکومت کی ہے کیس انکے ہی نکلیں گے، پی ٹی آئی کا تو بعد میں پتہ چلے گا۔انھوں نے کہا کہ ہمارا کلچر ہے ایس ایچ او اچھا آ جائے تو کرییمینلز ادھر ادھر چلے جاتے ہیں

موجودہ مہنگائی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی آج نہیں ہوئی ، کیا اپوزیشن مہنگائی کے لئے نکلنا چاہتی ہے؟ انھوں نے کہا کہ 2001 میں شروع ہونے والی سروس بہت بہتر معلوم ہو رہی ہے۔ دعا ہے کہ اگلے سال سندھ میں بھی یہ سروس موجود ہو۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی جوان کسی بھی شعبے میں ہوں بطور ہیومن ریسورس ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کوئی ایسا ایونٹ نہیں ہے جس میں پاکستان آرمی کی ٹیم نمبر ون نہ ہو ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ غداری کا مقدمہ درج ہوا کسی حکومتی رکن نے حوصلہ افزائی نہیں کی  مقدمہ درج ہونا اچھا نہیں ہوا لیکن یہ معاملہ حل ہو جائے گا  ۔انھوں نے کہا کہ جنرل آصف باجوا کو ذاتی حیثیت میں جانتا ہوں ان لگے تمام الزامات جھوٹ ہیں۔