بورے  والا : ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد فاروق ڈوگر کا سہولت بازار ، مختلف فلورملز کا دورہ

71

بورے  والا، 29 اکتوبر (اے پی پی ): ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد فاروق ڈوگر نے سہولت بازار اور مختلف فلورملز کادورہ  کیا  جہاں انہوں نے اشیاء خوردونوش کی سستے نرخوں پر فروخت اور معیار کا جائزہ سمیت  فلور ملز میں آٹے کی سپلائی اور ریکارڈ کو چیک کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سہولت بازار قائم ہونے سے عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش مل رہی ہیں، سہولت بازار میں عام بازار کی نسبت 10فیصد کم اشیاء خوردونوش فراہم کی جا رہی ہیں ۔ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کی پریشانی کو کم کیا جا سکے۔

ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا  کہ سہولت بازار میں 20کلو آٹے کا تھیلا 840روپے، 10کلو آٹے کا تھیلا  420روپے کلو، چینی 85روپے فی کلو گرام فروخت کی جا رہی ہے اسی طرح سبزیاں و پھل، گوشت اور چکن بھی عام بازار کی نسبت سستی اور معیاری فروخت کی جا رہی ہیں۔

 ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی ہدایت پر سہولت بازاروں کے باقاعدگی سے دورے کئے جا رہے ہیں تاکہ سہولت بازاروں میں اشیاء کی فراہمی، معیار اور سستے نرخوں پر فروخت کو برقرار رکھا جا سکے۔