چنیوٹ  پولیس کا سرچ آپریشن ،2ملزمان گرفتار

74

چنیوٹ،29کتوبر(اےپی پی ):ضلع  بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن  جاری ہے۔ سرچ آپریشن دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کیا گیا،جس   میں پولیس اور  ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے شرکت کی ۔

سرچ آپریشن کے دوران ایک سو سے زائد مشکوک افراد کی چیکنگ کی گئی، مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق، فزیکل سرچنگ کی گئی۔ جس   دوران    ایک  کلو سے زائد چرس،ناجائزاسلحہ برآمد ہونے پر 2ملزمان گرفتار کیے ۔