جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں مل جاتا تب تک ہم ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کی مظلوم عوام کے آواز دنیا تک پہنچائے گئے: سیکرٹری اسپورٹس عمران گچکی

69

 

کوئٹہ، 27 اکتوبر (اے پی پی): سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر عمران گچکی نے کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک میں شرکت کی اور اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر عمران گچکی نے اے پی پی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے کشمیری کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا واک میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد میں نوجوان شامل ہیں اور ہم ایک پیغام ہندستان کو پہنچانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھے بلوچستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہیں اور جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں مل جاتا تب تک ہم ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کی مظلوم عوام کے آواز دنیا تک پہنچائے گئے ۔