شکرگڑھ، 27 اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری جنرل، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی سکھ برادری، فرانس میں شائع ہونے والے خاکوں کی مذمت کرتی ہے،اقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ فرانس کو ایسی مذموم حرکت سے روکے، گستاخانہ مواد سے مسلمانوں سمیت سبھی قومیتوں کے جذبات مجروح ہوتےہیں، کوئی بھی ایسا کام نہیں ہونا چاہیے جس سے کسی کی بھی دل آزاری ہو۔











