جیکب آباد،29 اکتوبر (اے پی پی ): ضلع انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں شروع کرنے کی تیاریاں جاری، شہر کے مین روڈ راستوں پر تجاوزات کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اور بلدیہ عملے نے پولیس کے ساتھ دورہ کیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ بارہ ربیع الاول سے قبل مرکزی جلوسوں کی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔شہر کے مین روڈ راستوں پر غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کو عوام اپنی آپ کے تحت ختم کریں۔











