سب انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (SEWA) سرکل کا ہنگامی اجلاس منعقد

76

ملتان، 28 اکتوبر ( ا ےپی پی): سب انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (SEWA) سرکل کا ہنگامی اجلاس محمد اقبال  اور سید وقار علی شاہ صدر کی زیر صدارت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ سرکل میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سب انجینئر کے فیلڈ میں درپیش مسائل اور موبائل MIS واش پروگرام کو محدود کرنے اور مکمل سہولیات دینے اور غیر قانونی طور پر معطل سب انجینئر محمد ہاشم کو فوری بحال کرنیکا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس کے آخر میں فرانسیسی حکومت کی طرف سے کی گئی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مظاہرہ کیا گیا ۔