ہنگو،28 اکتوبر ( اے پی پی): ڈی پی اوشاہداحمدخان کی خصوصی ہدایات پرایس ایچ اوہنگوولایت شاہ خان، ایس ایچ اوصدرثواب علی خان اور ایس ایچ اودوآبہ وقاص خان نےبھاری پولیس نفری کےہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر 5 منشیات فروش سمیت 75 مشتبہ افرادکوحراست میں لیکران کےقبضے سے ایک کلاشنکوف،ایک ریپیٹر،دوپستول،درجنوں مختلف بورکےکارتوس اور 3115 گرام چرس قبضےمیں لےلی۔
ڈی ایس پی حافظ محمدنزیرخان نے بتایا کہ نان رجسٹرڈ اوربغیر نمبرموٹرسائیکلوں کےخلاف بھی خصوصی احکامات پرکاروائیاں جاری ہیں اوران کاروائیوں میں 50 سے زائدموٹرسائیکل پولیس نےقبضےمیں لےلی ہیں۔ ڈی ایس پی حافظ محمدنزیرخان کےمطابق ہنگوضلع بھرمیں پولیس فورس ڈی پی اوشاہداحمدخان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بلاتفریق جرائم پیشہ عناصرکےخلاف آپریشن کررہی ہے۔
انہوں نےکہا کہ عوام کےتعاون سے ضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال انتہائی حوصلہ افزا ہے۔











