شجاع آباد؛ اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر  کا   سہولت بازار کا دورہ  ، اشیاء خوردونوش کی  قیمتوں کا   جائزہ  لیا

144

 

شجاع آباد، 31 اکتوبر (اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شجاع آباد محمد زبیر نے سہولت بازار کا دورہ  کیا ،تمام سٹالز پر  اشیاء خوردونوش اور آٹے کی مقدار و قیمتوں    کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء میسر آسکیں۔