صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات، کورونا حفاظتی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی

293

لاہور، اکتوبر 26(اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کورونا حفاظتی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے صدر پاکستان کو کورونا کے دوران عوامی ریلیف کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت کل گورنر ہاوس میں کورونا وال آف ہیروز کا افتتاح بھی کریں گے۔ کورونا وال آف ہیروز بہترین خدمات فراہم کرنے اور شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ صدر مملکت گورنر ہاوس میں قرآن گارڈن کا بھی افتتاح کریں گے۔ صدر مملکت نے کورونا وباء کے دوران کئے گئے اقدامات کو سراہا۔