عارف والا؛ منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ، 19 افراد گرفتار

308

عارف والا، 20اکتوبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیرنگرانی تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 19 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کارروائی تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر نے پولیس نفری کے ہمراہ محلہ کرم پورہ میں کی۔ کارروائی کے دوران حقہ شیشہ فلیور کی ڈبیاں اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔
تھانہ سٹی ایس ایچ او اشرف بھٹی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں جاری رہیں گی، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔