اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے ساتھ ایجنڈے میں شامل دیگر امور نمٹائے گئے۔ بعد ازاں اجلاس کے صدر نشیں امجد علی خان نے صدارت کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔











