قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے ہاکی کلب آف وہاڑی کی طرف سے تربیتی کیمپ کا انعقاد

95

وہاڑی ،14 اکتوبر(اے پی پی ):پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو کھویا ہوا مقام واپس دلانے اور اسکے فروغ کےلئے ہاکی کلب آف وہاڑی کے زیر اہتمام وہاڑی میں ہاکی کیمپ لگایاگیا اس تربیتی کیمپ کی سرپرستی سابق اولمپئن خالد حمید نے کی اس کیمپ میں بچوں اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  سابق اولمپیئن خالد حمید اور دیگر سینئر ہاکی پلیئرز نے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو ہاکی کے جدید طریقوں پر مہارت حاصل کرنے تربیت دی کھلاڑیوں نے بھی اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔

کیمپ میں تربیت دینے والے کھلاڑیوں کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے قومی کھیل کو کھویاہوا مقام واپس دلانے کےلئے نوجوانوں میں اس کھیل کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے ہاکی کے میدان آباد کرنا تعلیمی اداروں میں بچوں کو قومی کھیل بارے تربیت کو لازمی قرار دیکر ہم اپنے کھوئے ہوئے تمام اعزاز دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

آخر میں تربیت حاصل کرنے والے  کھلاڑیوں میں مہمانوں نے انعامات بھی تقسیم۔