مظفرگڑھ، 04 اکتوبر (اے پی پی ):تھانہ چوک قریشی پولیس نے منشیات سمگلروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، 80 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کیلئے 20 ہزار نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کے ویژن، آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد ظفر اقبال، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد فیصل رانا کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں مظفرگڑھ کے تھانہ چوک قریشی پولیس نے ایس ایچ او محمد فیاض کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے چرس کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 80 کلو گرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان حضرت شاہ اور حمید اللہ کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے 20 ہزار نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔











