چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت ایوان  کی بزنس ہائوس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

99

اسلام آباد،16اکتوبر  (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کی بزنس ہائوس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا جس میں سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ کا رواں سیشن دو ہفتے تک جاری رکھا جائے گا۔

 اجلاس میں قائد ایوان شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق سمیت مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، مشاہداللہ خان، شیری رحمان، سراج الحق، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، ساجد طوری اور دیگر نے شرکت کی۔