حب، 16 اکتوبر (اے پی پی): مکران کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ روز دہشت گردی کے واقع میں شہید ہونے والے ایف سی بلوچستان اور گیس کمپنی کے سیکورٹی گارڈز کے 14 اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ آواران ملیشیاء کیمپ ضلع لسبیلہ کے علاقےحب میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں ایف سی بلوچستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئیں ہیں۔











