نوشہرہ ورکاں؛ عید میلادالنبیﷺ شایان شان  طریقے  سے  منانے کی تیاریاں  جاری

271

نوشہرہ ورکاں،28اکتوبر(اے پی پی):ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی عید میلادالنبیﷺ منانے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔عشق رسولﷺ کا ولولہ رکھنے والے حلقوں میں بارہ ربیع الاول شایان شان منانے کے لیے خوب سے خوب تر تیاریاں جاری ہیں۔

  گلیوں شاہراوں کو جہاں جھنڈیوں اور برقی قمقموں سجانے کا سلسلہ جاری ہے وہاں آرائشی سامان کو فروخت کے لیے سٹالوں پر انتہائی نفاست سے سجایا گیا ہے۔ بارہ ربیع الاول کا مرکزی جلوس جمعہ کے روز  تھانہ چوک سے شروع ہو کر مختلف شاہراوں سے ہوتا ہوا واپس تھانہ چوک میں احتتام پزیر ہو گا ، جس  کیلئے   سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔