وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس

289

لاہور، 20 اکتوبر (اے پی پی ):وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا ، وزیر اعظم کو منصوبے کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
وزیر اعظم نے کہا کے یہ منصوبہ پنجاب اور پورے پاکستان کے لیے اہم ہے، اس کی وجہ سے زر مبادلہ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے کی بر وقت تکمیل ہونی چاہیے۔ اس ضمن میں ہر رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے، تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور مکمل شفافیت سے کام پورا کیا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء شبلی فراز، سید فخر امام، مشیر شہزاد اکبر، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، مشیر وزیراعلی ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکریٹری پنجاب، سینئیر ممبر بورڈ آف ریوینیو پنجاب، چیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چیرمین راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی،صدر بینک آف پنجاب، نائب چیرمین لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، کمشنر لاہور اور سینیئر افسران شریک تھے ۔