پلاسٹک شاپنگ بیگس سپلائی وفروخت کرنیوالے کے خلاف ادارہ تحفظ ماحولیات کی کاروائیاں

90

 سکھر۔28اکتوبر(اے پی پی )ادارہ تحفظ ماحولیات کے ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل وقار حسین پھلپوٹو کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں، نہ گلنے والی پلاسٹک شاپنگ بیگس سپلائی وفروخت کرنیوالے ہول سیلرس و ریٹیلرز اور گوری ، ڈالفن بیکرس کے علاوہ مختلف بڑے آﺅٹ لیٹس کا دورہ۔ پابندی شدہ پلاسٹک بیگس کہیں پر بھے نہ ملے۔

 مشیر تحفظ ماحولیات و کوسٹل ڈیویلوپمینٹ و موسمیاتی تبدیلی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات نعیم احمد مغل کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقار حسین پھلپوٹو ادارہ تحفظ ماحولیات ریجنل انچارچ سکر اجمل خان تنیو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر گل امیر اور مختیارکار سکھر سٹی کے ہمراہ سکر شہر کے مختلف علاقوں میں پابندی شدہ پلاسٹک شاپنگ بیگز سپلائی و فروخت کرنیوالے ہول سیلرز و ریٹیلروں کی دکانوں پر چھاپے مارے اور کہیں سے بھے غیر قانونی بیگس نہ ملی۔ اس کے علاوہ سکھرکے بڑے اسٹور، بیکرس پر بھی اب ماحول دوست پلاسٹک اور کاغذ کی تھلیاں پائے گئیں۔

ان کاروایوں کا مقصد ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے پلاسٹک بیگ کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن پر مکمل عمل کیاجائے اور جو کاندار غیر تحلیل شدہ پلاسٹک بیگ کی خریدوفروخت یا تیاری میں پایا گیا تو اسکے خلاف( سیپا) ایکٹ 2014 کے مطابق سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔