وکلاء کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

107

سکھر،28 اکتوبر(اے پی پی ): وکلاء کیجانب سے  فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔وکلاءکی کثیرتعداد نے وکلاء رہنماوں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورفرانسیسی حکومت اور ملوث عناصروں کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے فرانس میں نبی کریم ﷺ کے شان میں گستاخی اور خاکے بنانے والے عمل بدترین دہشتگردی قرار دیا اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 اس موقع پر وکلاءرہنماوں کا کہنا تھا کہ فرانس میں نبی کریم ﷺ کے شان میں گستاخی اور خاکے بنانا بدترین دہشتگردی ہے ایسے گھناو نے عمل سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے امت مسلمہ سب کچھ برداشت کرسکتی ہے لیکن آقائے دو جہاں حضور اکرمﷺ کی شان میں گستاخ اور ناموس رسالت پر حملے کسی صورت قبول نہیں کرینگے وکلاء رہنماو ¿ں نے کہا کے حکومت پاکستان ،او آئی سی،اسلامی ممالک کے سربراہان نوٹس لے کر فرانس سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے۔