جیکب آباد ، 21 نومبر (اے پی پی ): ماہی گیروں کے عالمی دن کے موقع پر جیکب آباد میں ماہی گیروں نے ریلی نکالی ، جس میں شرکاء نے رکشے کے اوپر کشتی رکھ کر شہر کا گشت کیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا ہے۔ ملاح فورم کی جانب سے نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف چوراہوں سے گزرتی ہوئی جیکب آباد پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجا میرانی،الطاف میرانی،شعبان میرانی و دیگر نے کہا کہ 21نومبر ماہی گیروں کا عالمی دن ہے، اس دن کی مناسبت کو ہم بڑے جوش و خروش کے ساتھ عید کی خوشی جیسا مناتے ہیں۔آج کے دن ماہی گیروں کے بچے،بوڑھے،جوان سندھی لباس اور سندہی ٹوپی پہن کر ایکتا کا ثبوت دیتا ہے۔
ریلی کے اختتام پر ملک پاکستان کی خوشحالی کے لیے بھی دعا کی گئی۔