ملتان؛جمعیت اہلحدیث کی جانب سے  گستا خانہ خا کو ں کی اشاعت کیخلاف  احتجاجی   مظاہر ہ

299

ملتان، 2 نومبر(اے پی پی): جمعیت اہلحدیث ضلع ملتان کی جانب سے  فر انس میں گستا خانہ خا کو ں کی اشاعت کیخلاف چو ک منظورآبا د میں میں   احتجاجی   مظاہر ہ کیا  گیا  ۔مظاہر ے    سے خطاب میں جمعیت اہلحدیث ضلع ملتان کے امیر علا مہ عبدالرحیم گجر، ضلعی نا ظم علا مہ عنایت اللہ رحما نی نے کہا ہے کہ فر انس میں گستا خانہ خا کو ں کے خلا ف تمام امت مسلمہ متحد ہے، کو ئی بھی مسلما ن اپنے نبی کی تو ہین بر داشت نہیں کرسکتا۔ فر انسیسی مصنوعات  کا  حکو متی اور عوام کی سطح پر مکمل با ئیکاٹ کیاجائے، فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جا ئے اور اپنا سفیر واپس بلا یا جا ئے۔

 مظا ہر ے سے خطا ب کر تے ہو ئے سٹی امیر مولانا اسلم مجا ہد، سٹی نا ظم مو لا نا امین توحیدی نے کہا کہ اقوام متحدہ سلا متی کو نسل کا اجلاس بلا ئے ہم پا کستانی وزیر اعظم اور تُرکی کے صدر کو خر اج تحسین پیش کر تے ہیں جنہوں نے اس مسئلہ میں پو ری امت مسلمہ کی تر جمانی کی ہے۔

 اس موقع پر سر پرست علامہ خا لد محمود ندیم، اہلحدیث یو تھ فو رس کے رہنما ء قاری ہدایت اللہ رحما نی نے کہا کہ مغرب کی اسلام  دشمنی کھل کر سا منے آگئی ہے او ائی سی کا اجلا س بلا کر متفقہ لا ئحہ عمل بنا یا جا ئے اور منہ تو ڑ جو اب دیا جا ئے۔ احتجا جی مظا ہر ے سے مفتی محمد عبداللہ، حا فظ عبدالمنا ن، جمیل اجمل گورایہ، طا ہر چٹھہ نے بھی خطا ب کیا مظا ہرین نے بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔