ملتان بلائنڈ  ٹیم  نے   سرگودھا کرکٹ کلب فار بلائنڈ کی ٹیم  کو  شکست  دے  دی ،241 رنز کا  ہدف  بغیر کسی   نقصان کے  پورا کر لیا

383

ملتان،02 نومبر(اے پی پی ):  کرکٹ کلب فار بلائنڈ کی دعوت پر ملتان کے دورے پر آئی ہوئی سرگودھا کرکٹ کلب فار بلائنڈ کی ٹیم فائنل میچ میں شکست کھا گئی۔ سرگودھا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں 241رنز بنائے ، گل شیر نے 90رنز بنائے۔  ملتان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا، محمد صفدر نے 125رنز بنائے ۔

میچ   کے  مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم اور اونر احمد ایسوسی ایٹس شکیل احمد تھے۔عدنان نعیم نے کہا کہ سپیشل پرسن کو ہمارے معاشرے میں اہم مقام حاصل ہےاور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے لیے بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہمارا ادارہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے ان کی حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔

 معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے اور دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں دیں۔