پنجاب حکومت، عمران خان کے کلین گرین ویژن کو کامیابی سے  آگے لیکر بڑھ رہی ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

119

لاہور،11نومبر(اے پی پی): معاون خصوصی اطلاعات برائے وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک بہتری اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔پنجاب حکومت، عمران خان کے کلین گرین ویژن کو لیکر کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے  کی ویب سائٹ  ٹوئٹر  پر اپنے بیان میں معاون خصوصی کا کہنا تھا  کہا  ماحول کی آلودگی کے حوالے سے تاریخ ساز پیش رفت سے مستقبل میں آلودگی سے نجات پانے کے امکانات قوی ہو گئے ہیں، ماحول کو آلودگی سے بچانے اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے تحریک انصاف کے اقدامات قابل تحسین و تقلید ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار ماحول کو آلودہ بنانے پر گاڑیوں اور صنعتوں کو دو کروڑ 51 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔‏پنجاب کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 80 لاکھ 34 ہزار , صنعتوں کا 58 ہزار روپے ، ٹریفک پولیس ایک کروڑ 24 لاکھ روپےجبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے 45 لاکھ 96 ہزار روپے کے جرمانے عائد ھوئے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ ‏ماحول کے حوالے سے 3877 شکایات اور ایف آئی آرز کا اندراج، ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے حکومتی سنجیدگی کی واضح مثال ہے۔