اوکاڑہ:ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا افتتاح ،70 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا

106

 

اوکاڑہ،12دسمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کی زیر سرپرستی ضلعی   سپورٹس آفیسر کی زیر نگرانی جناح سٹیڈیم میں  اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح نیشنل اتھلیٹ رکن پاکستان تحریک انصاف و صدر ساہی اتھلیٹکس اکیڈمی مظہر ساہی بانی نے کیا۔

ڈسٹرکٹ اتھلیٹک چیمپئن شپ میں 70 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ نیشنل اتھلیٹ مظہر ساہی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں ایس او پیز پرعمل کرنے اور فٹنس قائم رکھنے کے لئے متوازن خوراک کھانے پر زوردیا۔

ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ  کا آغاز ڈسٹرکٹ سیکریٹری اتھلیٹکس ایسوسی ایشن، نعیم شوکت کی  زیر سرپرستی کیا گیا ۔ 100 میٹر ریس میں رمیز اول، جواد دوم اور قمر سوم رہے، 200 میٹرز میں رمیز اول، حماد دوم اور قمر سوم رہے۔ اسی طرح 800 میٹر مقابلہ میں حماد اول، عبدالحماد دوم اور حیدر سوم قرار پائے۔ دیگر مقابلوں نیزہ تھرو میں اورنگزیب اول، عمر بشیر دوم اورزوہیب سوم،لونگ جمپ میں رمیز اول قمر دوم اور حماد سوم رہے، گولا تھرومیں اورنگزیب اول، فاروق علی دوم جبکہ زوہیب سوم قرار پائے۔

آخر میں طارق نذیرڈویژنل سپورٹس آفیسر ساہیوال اور عبدالقیوم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساہیوال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔