اوکاڑہ ؛ احمد آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد،آر پی او  ساہیوال نے سائلین کے مسائل سنے

96

اوکاڑہ،10دسمبر(ا ے پی پی ): آئی جی پنجاب انعام غنی کے ویژن کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی اور ڈی پی او فیصل شہزاد نے تھانہ منڈی احمد آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،آر پی او  ساہیوال نے سائلین کے مسائل سنےاور موقع پر احکامات جاری  کیے۔

آر پی ساہیوال طارق عباس قریشی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد دور دراز علاقوں میں پہنچ کر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اور محکمہ پولیس کی کارکردگی کا عوام کے سامنے جائزہ لینا ہے۔