کوہلو :محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے والے اساتذہ میں تعیناتی کے آڈر تقسیم کوہلو،10دسمبر (اے پی پی ):گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں سی ٹی ایس پی کے تحت کامیاب 72 امیدواروں میں آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب ۔ ضلع میں سی ٹی ایس پی کے تحت محکمہ تعلیم کے امیدواروں کو رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تقرر نامے تقسیم کئے ہیں ۔میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ ضلع میں میرٹ کے تحت کامیاب امیدواروں کو بھرتی ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہمارے قائد عمران خان اور صوبائی حکومت کا پہلے دن سے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کرنے کا وژن ہے ۔اساتذہ بھرتی ہونے کے بعد پیشے کو تنخواہ کا ذریعہ مت سمجھیں بلکہ معاشرے میں اپنا مثبت رول ادا کریں , ضلع میں ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کےلئے اقدامات کررہے ہیں ،ضلع میں عوامی اسکیمات کی جال بچائی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ،بھرتی ہونے والے اساتذہ معاشرے میں تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں رہے ۔امیر محمد کاکڑ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ پڑھانے کا پیشہ پیغمبرانہ ہے امید ہے ایماندری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔

120

 کوہلو،10دسمبر (اے پی پی ):گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں  سی ٹی ایس پی  کے تحت کامیاب  72 امیدواروں میں آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب ۔

ضلع میں سی ٹی ایس پی کے تحت  محکمہ تعلیم کے  امیدواروں کو رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے  تقرر نامے  تقسیم کئے ہیں ۔میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ ضلع میں میرٹ کے تحت کامیاب امیدواروں کو بھرتی ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،  ہمارے قائد عمران خان اور صوبائی حکومت کا پہلے دن سے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کرنے کا وژن ہے ۔اساتذہ بھرتی ہونے کے بعد پیشے کو تنخواہ کا ذریعہ مت سمجھیں بلکہ معاشرے میں اپنا مثبت رول ادا کریں , ضلع  میں ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کےلئے اقدامات کررہے ہیں ،ضلع میں عوامی اسکیمات کی جال بچائی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ،بھرتی ہونے والے اساتذہ معاشرے میں تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں رہے ۔امیر محمد کاکڑ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر  نے کہا کہ پڑھانے کا پیشہ  پیغمبرانہ ہے امید ہے ایماندری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔