بنیادی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے؛وزیرِ اعظم عمران خان

173

 

اسلام آباد، 03 دسمبر (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران   خان  نے کہا کہ کرونا وبا کے تیزی سے پھیلاو کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے جبکہ لوگوں کو بنیادی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور  صوبائی وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے ، جس  دوران  وزیر اعظم عمران خان   نے  ان  خیالات کا اظہار کیا، ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ملک میں کرونا کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں صحت کے شعبے کے حوالے سے اٹھا ئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

 وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کی وجہ سے وباء کی پہلی لہر پر قابو پالیا گیا، مگر موجودہ بے احتیاطی، خاص طور پر زیادہ لوگوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا وباء کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔