سیالکوٹ؛ صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن  کا  ماڈل رجسٹریشن سنٹرز اور محکمہ ایکسائز کے دفاتر کا اچانک دورہ

120

سیالکوٹ،11دسمبر(اے پی پی): صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق نے آج ڈی سی آفس کمپلیکس میں ماڈل رجسٹریشن سنٹرز اور محکمہ ایکسائز کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا،دورہ کے دوران صوبائی وزیر نے  عوام الناس کو فراہم جائیدادوں کے انتقالات ، گاڑیوں کے رجسٹریشن اور محصولات کے ادائیگی کیلئے فراہمی کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سب رجسٹرار عامر کنگ، کوآرڈینیٹر پی پی 36چودھری محمد الیاس، سلمان طاہر بھی موجود تھے ۔

 صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے کہاکہ کیو مینجمنٹ سسٹم کے تحت پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر عوام الناس کو بلا امتیاز سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ وار سرپرائز وزٹ کئے جارہے ہیں ۔

 انہوں نے کہاکہ عوام الناس کو بغیر کسی سفارش کے جائز کاموں میں رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے اور ذمہ داران کا محاسبہ کیا جائے گا۔ چودھری محمد اخلاق نے کہاکہ ایکسائز آفس میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہ وہ اس ضمن میں متعلقہ وزیر سے بات کرینگے ۔