مری: دھند کے ساتھ موسلادھار بارش، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

79

مری، 08 دسمبر (اے پی پی ):ملکہء کوہسار مری میں گہرے بادلوں اور دھند کے ساتھ موسلادھار بارش سے  سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ،بارش کاسلسلہ پیر کی شام شروع ہوا جو وقفہ وقفہ کے دوران تا حال جاری ہے ۔

محکمہء موسمیات نے برف باری کی بھی پیشگوئی کر رکھی ہے جبکہ  سردی کی شدت سے برف باری کے امکانات بڑھ رہے  ہیں۔ مری اور گردونواح میں  بھی موسلادھاربارش اور شدید سردی سے لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ،برف باری کا براہ راست نظارہ کرنے اور لطف اندوز ھونے کے لئے ملک بھر سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد مری میں موجود ہے  جبکہ  سیاحوں کی آمد سےمال روڈ جی پی او چوک اور دیگر تفریحی مقامات کی رونقیں دوبالا ھوگئی، برف باری سے مری میں سیاحوں کا رش بڑھ جانے کا بھی امکان ہے ۔