ملتان:چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو  کی ملتان بیورو آمد، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

67

ملتان، 08 دسمبر (اے پی پی ):چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی ملتان بیورو آمد،ڈسٹرکٹ آفیسر عرفان فرید اور فوکل پرسن آصفہ سلیم ملک نے چئیر پرسن سارہ احمد کا بیورو پہنچنے پر استقبال کیا ۔ چئیر پرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں سے ملاقات کی اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کرونا وائرس کے  ایس او پیز کے  بارے  میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔