ملتان : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان  کی  سیشن کورٹ آمد

112

ملتان، 12دسمبر(اے پی پی ):  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان ،سینئر جج لاہورہائیکورٹ جسٹس محمدامیر بھٹی کے ہمراہ سیشن کورٹ پہنچ گئے ۔ سنیئر جج ملتان بنچ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال، رجسٹرار ملک  مشتاق احمد  اوجلہ سینئررجسٹرار محمد یار ولانہ جاوید اقبال ملک نے استقبال کیا۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے سنیئر جج ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کے ہمراہ واٹر فلٹریشن کا افتتاح بھی کیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ عوام کو ضلع کچہری میں پینے کا صاف پانی میسر ہوگا ، پنجاب کی تمام تحصیل اور ضلع کی سطح پر عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری ہوچکے ہیں۔

 اس موقع پر  ججز ، سینئر وکلا ء اور بار عہدیداران بھی شریک ہوئے ،چیف جسٹس محمد قاسم خان کے پانچ روزہ دورے کا آج چوتھا دن ہے، چیف جسٹس محمد قاسم خان کل بروز اتوار پانچ روزہ دورہ مکمل کرکے شام کے وقت لاہور کیلئے روانہ ہونگے۔