نوشہرہ ورکاں : با ہمت بزرگ پروگرام    کے  تحت  تحصیل  بھر  کے  تین سو بارہ افراد میں  فی کس دو  ہزار   روپے  کی  تقسیم  شروع

82

 

نوشہرہ ورکاں ،08 دسمبر (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی جانب سےبا ہمت بزرگ پروگرام کے لیے دو ارب روپے مختص کیے جانے کے بعد 65 سال سے اوپر کے مرد خواتین  کو  ماہوار وظیفہ دینے  کا  آغاز کر  دیا  گیا ہے ،نوشہرہ ورکاں میں تین سو بارہ مردو  خواتین کو فی کس دو ہزار روپے کی    تقسیم شروع ہو   گئی ہے جس کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک میں تحصیل پاپولیشن آفیسر اسماء ظفر کی نگرانی میں کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کی ہدایت پر بزرگ مرد خواتین  افراد کو کاؤنٹر تک پہنچنے کے لیے حلقہ پٹواریاں کو اطلاع کی زمہ داری سونپی گئی ہے  ، راشد اقبال نے باہمت بزرگ پروگرام امداد تقسیم کرنے کے کیے قائم کیے گئے کاؤنٹر کا معائنہ کیا اور  تحصیل پاپولیشن آفیسر اسماء ظفر اور دیگر عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا  کہ تحصیل بھر سے فہرست میں شامل افراد کو تلاش کے بعد امدادی رقم  شفاف صورت میں حق داروں  کے حوالے کی جائے ۔