پشین :اسسٹنٹ کمشنر کا شہر کا دورہ، ایس او پیز ، سرکاری نرخ نامےسمیت  ناجائز تجاوزات کا جائزہ

86

پشین،08 دسمبر ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ  نےایس ایچ او  ولی کاکڑ ، لیویز اور پولیس عملے کے ہمراہ پشین  بازار کا اچانک دورہ کیا جہاں  انہوں  نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالے،ناجائزتجاوزات اور سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے  متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیے  ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ  نے جرمانہ ہونے والے دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس او پیز اور سرکاری نرخ نامہ پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پشین  نے اپنے ٹیم کے ہمراہ ہوٹلوں کا بھی دورہ کیا   جبکہ ایس او پیز اور صفائی کا  بھی جائزہ لیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر نے ، دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کرونا وائرس  سے بچاؤ کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔